پاکستان میں لاپتہ افراد اور جن کی مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں ان کے اہل خانہ کی جانب سے انٹیلیجنس ایجنسیوں کو ذمہ دار ٹھہرائے جانے کے بعد جہاں سیاسی حلقوں میں ایجنسیوں کے کردار پر شکوک و شبہات ظاہر کیے جا رہے ہیں وہیں میڈیا میں بھی ماضی کے برعکس کھل کر ان اداروں کے کردار پر تنقید کی جا رہی ہے۔
خود پاکستانی فوج کے قانونی شعبہ جیگ برانچ کے سابق سربراہ کرنل محمد اکرم کا کہنا ہےکہ جس طرح ایجنسیاں شہریوں کو اٹھا رہی ہیں یہ قانون اور آئین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
No comments:
Post a Comment