Saturday, May 12, 2012

فرنٹیئر کور لاپتہ افراد کے اغوا میں ملوث: بلوچستان پولیس


بلوچستان کی پولیس کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے لاپتہ ہونے والے تین افراد کے اغواء میں فرنٹیئر کور ملوث ہے اور یہ کہ اس ضمن میں ایک مقامی ہوٹل کی سی سی ٹی وی پر ویڈیو بھی حاصل کی گئی ہے، جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ان افراد کو ایف سی کی گاڑی میں بٹھا کر اغوا کیا گیا۔
کوئٹہ کی پولیس کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس حامد شکیل کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں پولیس بے بس ہے۔ بلوچستان کے ایڈووکیٹ جنرل امان اللہ کُنرانی نے اس کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ ایف سی چونکہ وفاقی حکومت کے ماتحت ہے اس لیے وفاقی حکومت کے احکامات پر ہی فرنٹیئر کور عمل کرتی ہے۔

No comments:

Post a Comment