امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کے راستے نیٹو افواج کے لیے رسد کے معاملے پر ’لٹنے‘ کے لیے تیار نہیں ہے۔
پاکستان نے سلالہ چیک پوسٹ پر امریکی حملے میں پاکستانی فوجیوں کی ہلاکت کے ردعمل میں پاکستان کے راستے نیٹو کی سپلائی کو روک دی تھی۔
امریکی اہلکار ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتا رہے ہیں کہ پاکستان اپنی سرزمین سے گزرنے کے عوض فی ٹرک ہزاروں ڈالر کی رہداری کا مطالبہ کر رہا ہے۔ اس سے پہلے امریکہ فی ٹرک ڈھائی سو ڈالر ادا کرتا تھا۔
امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ امریکہ پاکستان کے راستے رسد کی منصفانہ قیمت چاہتا ہے لیکن ’ ہم پاکستان کے ہاتھوں لٹنے والے نہیں ہیں‘۔
No comments:
Post a Comment