Wednesday, July 11, 2012

’ایف سی کے خلاف شواہد نظرانداز نہیں کر سکتے‘



پاکستان کی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بےچینی ختم کرنے کے لیے لاپتہ افراد کو بازیاب کرانا ہوگا۔ عدالت کا یہ بھی کہنا ہے کہ صوبے میں فرنٹیئر کور کے خلاف بہت سے شواہد آئے ہیں اور جب کسی کے خلاف شواہد آئیں تو آنکھیں بند نہیں کی جا سکتیں ادھر سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد منگل کی رات کوئٹہ میں ایک اور لاپتہ شخص منظرعام پر آ گیا جس کے بعد ایسے افراد کی تعداد اکیس ہو گئی ہے جبکہ لاپتہ افراد میں سے سات کی لاشیں بھی مل چکی ہیں۔ کوئٹہ سے بی بی سی کے نامہ نگار ایوب ترین کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں جسٹس خلجی عارف حسین اور جسٹس جواد ایس خواجہ پر مشتمل تین رکنی بینچ نے منگل کو بھی کوئٹہ رجسٹری میں بلوچستان بدامنی کیس کی سماعت جاری رکھی http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2012/07/120710_fc_sc_baluchistan_zs.shtml

No comments:

Post a Comment