Wednesday, September 12, 2012

چیف جسٹس کا اقوام متحدہ کے وفد کو ملنے سے انکار

اسلام آباد — سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے جبری گمشدگیوں کے معاملات کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان کا دورہ کرنے والے اقوام متحدہ کےخصوصی وفد کو ملنے سے انکار کردیا ہے۔

عدالت عظمٰی کی طرف سے منگل کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزارت خارجہ کی طرف سے موصول ہونے والے ایک خط کے ذریعے مطلع کیا گیا تھا کہ اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ کے ماہرین نے اسلام آباد میں قیام کے دوران چیف جسٹس سے بھی ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے اور وزارت بھی اس کی حامی ہے۔

’’ایک خط کے ذریعے ہی وزارت خارجہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے کہ لاپتا افراد کے مقدمات (سپریم) کورٹ میں زیر سماعت ہیں اور مروجہ اصولوں کا تقاضا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان عدالتی معاملات پر گفت و شنید نہ کریں۔‘‘

بیان کے مطابق اقوام متحدہ کے وفد کو ملنے سے چیف جسٹس آف پاکستان کی معذرت کے بارے میں وزارت خارجہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔  
http://www.urduvoa.com/content/un-parliament/1505443.html

No comments:

Post a Comment