Sunday, October 28, 2012

کوئٹہ: عید کے دن بھی لاپتہ افراد کیلیے ریلی



بلوچ مسسنگ پرسنزبلوچستان سے لاپتہ افراد کے رشتہ داروں نے اپنے عزیزوں کی بازیابی کے لیئے عید کے روز بھی احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا اور کوئٹہ شہر میں ایک ریلی نکالی۔
لاپتہ افراد کے رشتہ داروں نے کوئٹہ شہر میں ’وائس فار مسنگ بلوچ پرسنز‘ کے زیر اہتمام یہ ریلی نکالی۔ ریلی کے شرکاء نے شہر کے مختلف شاہراہوں کا گشت کیا اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی ۔ ان کے زیادہ تر نعرے لاپتہ افراد کی بازیابی کے مطالبات پر مشتمل تھے۔  ریلی میں خواتین اور بچے بھی شریک تھے جن کے ہاتھوں میں ان کے لاپتہ رشتہ ادروں کی تصاویر تھیں۔ 

No comments:

Post a Comment