Wednesday, November 21, 2012

بلوچستان میں صحافی شدید خطرات کا شکار


پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے پنجگور کے علاقے میں صحافی رحمت اللہ عابد کے قتل کے خلاف بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے زیر ا ہتمام منگل کو کوئٹہ میں احتجاجی ریلی کے موقع پر صحافیوں نے کہا کہ بلوچستان میں صحافی شدید خطرات کا شکار ہیں اور ہلاک شدہ صحافیوں کے قاتلوں میں سے کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا گیا۔ ریلی کے شرکاءکے ہاتھوں میں کتبے اور بینرز تھے جن پر بلوچستان میں صحافیوں کو تحفط دینے اور ان کے قاتلوں کی گرفتاری سے متعلق نعرے درج تھے۔ اس موقع پر کوئٹہ پریس کلب کے صدر سلیم شاہد نے کہا ’جیسے جیسے وقت گزر رہاے بلوچستان میں صحافیوں اور میڈیا کے لوگوں کے لیئے کام کرنا مشکل ہوتا جارہا ہے ۔ خضدار میں صحافیوں نے اپنی سرگرمیاں ترک کرکے پریس کلب کو تالا لگادیا ہے ۔ اب پنجگور میں صحافی کے قتل کے بعد وہاں بھی صحافیوں نے اپنی سرگرمیاں معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘ http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2012/11/121120_balochistan_journalists_protests_rk.shtml

1 comment:

  1. This comment has been removed by a blog administrator.

    ReplyDelete