Monday, May 20, 2013

بلوچستان: گولیوں سے چھلنی مزید تین لاشیں برآمد

پاکستان کے صوبے بلوچستان کے دو مختلف علاقوں سے مزید تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں بر آمد ہوئیں ہیں۔ یہ لاشیں اتوار کے روز تربت اور خضدار کے علاقوں سے بر آمد کی گئیں۔ تربت میں مقامی حکام کے مطابق یہ نعشیں اطلاع ملنے پر مرغاپ کے علاقے سے برآمد کی گئیں۔ دونوں افراد کو گولی مارکر ہلاک کیا گیا تھا۔ گولیوں سے چھلنی دونوں نعشیں قبضے میں لے کر ہسپتال پہنچادی گئیں جہاں ان کی شناخت شاہ زیب اور شاہ نور کے ناموں سے ہوئیں ۔ہلاک کیے گئے دونوں افراد کا تعلق پنجگور کے علاقے خدابادان سے تھا۔ بلوچ لبریشن سٹرگل نامی تنطیم کے ترجمان نے نامعلوم مقام سے فون کر کے بی بی سی کو بتایا کہ ہلاک کیے گئے دونوں افراد ان کی تنظیم کے کارکن تھے۔ ترجمان نے ان کے قتل کی ذمہ داری حکومتی اداروں پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پنجگور سے جبری طور پر غائب کیا گیا تھا۔  http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2013/05/130519_balochistan_dead_bodies_rk.shtml

No comments:

Post a Comment