Tuesday, May 28, 2013

بلوچستان: تین مسخ شدہ لاشیں برآمد


پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے تشددہ زدہ مسخ شدہ لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے اور منگل کو ضلع کیچ سے مزید تین افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ ضلع کیچ کے صدر مقام تربت میں ایک پولیس اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ لاشیں تربت شہر کے مختلف علاقوں سےملی ہیں۔ پولیس اہلکار کے مطابق ان میں سے دو افراد کی لاشیں تربت شہر کے قریب سے برآمد کی گئیں جبکہ ایک لاش پسنی روڈ سے برآمد کی گئی۔ پولیس اہلکار نے مزید بتایا کہ دو افراد کی لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی جبکہ ایک لاش کی شناخت ہوئی ہے جو کہ طارق نامی ایک شخص کی ہے جن کا تعلق بلوچستان کے علاقے پنجگور سے ہے۔  گیارہ مئی کو ہونے والے انتخابات کے بعد بلوچستان کے مختلف علاقوں سے تشدد زدہ لاشوں کی برآمدگی میں تیزی آئی ہے اور گیارہ مئی کے بعد سے ایک درجن سے زائد افراد کی تشدد زدہ لاشیں صوبے کے مختلف علاقوں سے برآمد ہوئی ہیں۔  http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2013/05/130528_deadbodies_found_balochistan_tim.shtml

No comments:

Post a Comment