پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے بلوچ آبادی والے اکثر علاقوں میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی جا رہی ہے۔ صوبے کے دارالحکومت کوئٹہ سے جمعرات کو شائع ہونے والے اخبارات بھی تقسیم نہیں کیے گئے ہیں۔ہڑتال کی کال سخت گیر موقف رکھنے والی بلوچ قوم پرست جماعتوں کے اتحاد بلوچ نیشنل فرنٹ کی جانب سےنو مئی سے گیارہ مئی تک کے لیے دی گئی ہے۔ گزشتہ دنوں فرنٹ سے جاری ہونے والے ایک بیان میں اس ہڑتال کا مقصد پارلیمانی سیاست اور انتخابات کو ناکام بنانا بتایا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا تھا کہ انتخابات بلوچوں کے مسائل کا حل نہیں۔ان تنظیموں نے بلوچ عوام کو انتخابات سے دور رہنے کی اپیل کی تھی۔ ہڑتال کے باعث کوئٹہ کے بعض علاقوں کے علاوہ مستونگ، قلات، خضدار، حب، تربت، پنجگور، پسنی،گوادر، آواران، خاران، نوشکی اور دیگر علاقوں میں کاروباری مراکز بند ہیں۔ http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2013/05/130509_elections2013_balochistan_strike_zz.shtml
Thursday, May 9, 2013
بلوچستان: بلوچ علاقوں میں شٹر ڈاؤن ہڑتال

Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment