کراچی سے کوئٹہ جانے والی سڑک پر ایک بچہ ٹرالی لیے چلا جا رہا ہے، اس ٹرالی میں پانی کی بوتلیں، کلر سپرے، تصاویر اور ایک سپیکر موجود ہے جبکہ آٹھ خواتین سمیت دو درجن کے قریب افراد اس کے پیچھے آ رہے ہیں۔ تپتی سڑک، بدلتے موسم کی ہوائیں اور ساڑھے سات سو کلو میٹر کا طویل پیدل سفر۔ کون ماں خوشی سے دس سال کے بیٹے کو اس سفر پر روانہ کرسکتی ہے؟ لیکن حیدر علی نے اس سفر اور اس ٹرالی کو اپنی ذمہ داری سمجھ کر قبول ک ٹرالی کا بوجھ حیدر کے وزن سے کہیں زیادہ ہے، اس ہی طرح اس کے خیالات بھی عمر کے لحاظ سے کہیں بھاری ہیں۔ وہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے جاری مارچ میں اپنی دو بہنوں کے ساتھ شریک ہے۔ http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2013/11/131120_baloch_long_march_rwa.shtml
No comments:
Post a Comment