عالمی طاقتیں ایک ایسی قرارداد کے مسودے پر متفق ہو گئی ہیں جس میں ایران کے جوہری پروگرام پر ’بڑھتے خدشات‘ کی بات کی گئی ہے۔
اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان اور جرمنی کی جانب سے یہ قرارداد ایسے وقت میں تیار کی گئی ہے جب ایران کے جوہری پروگرام کے عسکری رخ کے بارے میں نئے خدشات نے جنم لیا ہے۔
جوہری معاملات پر اقوامِ متحدہ کے نگران ادارے آئی اے ای اے نے ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں اس پروگرام پر گہری تشویش اور بڑھتے ہوئے خدشات ظاہر کیے گئے ہیں۔
No comments:
Post a Comment