Saturday, May 26, 2012

بلوچستان میں ایف سی آپریشن بند اور لاپتہ افراد رہا کردے،بلوچستان کانفرنس میں مطالبہ


اسلام آباد (آساپ رپوٹر)اسلام آباد میں منعقد ہ قومی کانفرنس میں بلوچستان کے مسئلے کے حل کیلئے پندرہ نکاتی قراردادکی متفقہ طور پر منظوری دیدی ہے۔سپریم کورٹ بار کے تحت قومی کانفرنس میں بلوچستان کے مسئلے کے حل کی تلاش میں تمام سیاسی جماعتوں نے متفقہ قراردادپردستخط کردیئے ہیں۔منظور کئے گئے نکات میں (1)بلوچستان میں معاملات فوج سے لے کرعوامی نمائندوں کے سپردکئے جائیں۔(2) نواب اکبربگٹی کے قاتلوں کو گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایاجائے۔(3) بلوچستان کے معاملے پر سیاسی مذاکرات شروع کیئے جائیں۔ (4)اٹھاویں ترمیم کے تحت بلوچستان کے تمام وسائل پر بلوچوں کا حق تسلیم کیا جائے۔(5) بلوچستان میں آباد تمام شہریوں کو بلا امتیاز رنگ و نسل اور زبان یکساں حقوق دیئے جائیں۔(6) آپریشن فوری بند کیا جائے اور ایجنسیوں کی تحویل میں موجود تمام سیاسی قیدی اور لا پتہ افراد رہا کئے جائیں۔(7) پاکستان ، خاص طورپر بلوچستان کے تمام شہریوں کے اقتصادی لسانی اور ثقافتی حقوق کا احترام یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔(8)لاپتہ افراد کے معاملہ کا نوٹس لینے پر سپریم کورٹ کو خراج تحسین پیش کرنا چاہیے تاہم ہلاکتوں اور لوگوں کے اغوا میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایاجائے   http://www.asaappublication.com/index.php?option=com_k2&view=item&id=493

’بلوچستان میں سویلین حکمرانی قائم کی جائے‘

No comments:

Post a Comment