Wednesday, May 30, 2012

معافی تو پاکستان مانگے، شکاگو ٹربیون


شکاگو ٹربیون' لکھتا ہے کہ پاکستان "جہاد کی فیکٹری" بن چکا ہے اور وہ دنیا کے کئی ممالک کو جوہری ٹیکنالوجی کی غیر قانونی منتقلی کا بھی ذمہ دار ہے جس پر اس نے آج تک باضابطہ طور پر معذرت نہیں کی۔ 


اسلام آباد حکومت نے نیٹو سپلائی کی بحالی کے لیے کئی شرائط عائد کی ہیں جن میں سرِ فہرست سلالہ چیک پوسٹ حملے پر معافی کا مطالبہ ہے۔تمام تر دباؤ اور سفارت کاری کے باوجود پاکستان اپنے اس مطالبے پر قائم ہے کہ امریکہ گزشتہ سال کیے جانے والے اس حملے پر معافی مانگےجس میں 24 پاکستانی فوجی اہلکار ہلاک ہوگئےتھے۔
لیکن امریکی اخبار 'شکاگو ٹربیون' میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں کہا گیا ہے کہ معافی امریکہ کو نہیں بلکہ پاکستان کو مانگنی چاہیے کیوں کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں مسلسل دوغلا کردار ادا کرتا آیا ہے۔

No comments:

Post a Comment