Friday, February 1, 2013

’پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری‘


انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کے مطابق پاکستانی حکومت فوج، خفیہ ایجنسیوں اور شدت پسندوں کے درمیان انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے سلسلے میں روابط ختم کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ہیومن رائٹس واچ کی طرف سے جمعرات کی شام نیویارک میں جاری کی گئی 665 صفحات پر مشتمل ایک تازہ رپورٹ میں 90 ممالک میں انسانی حقوق کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ پاکستان میں ہیومن رائٹس واچ کے ڈائریکٹرعلی دایان حسن کے مطابق پاکستان میں سال 2012 کے دوران مذہبی اقلیتوں کی ہلاکتوں اور ان کے خلاف مظالم کی وجہ سے پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال ابتر رہی۔   دایان کا کہنا ہے، ''ایک طرف فوج بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہی ہے تو دوسری طرف سنی شدت پسندوں نے سینکڑوں شیعہ مسلمانوں کو قتل کیا اور طالبان نے سکولوں، طلباء اور اساتذہ پر حملے کیے۔'' اس رپورٹ کے مطابق سال2012 میں پاکستان میں 8 صحافی بھی مارے گئے، جن میں سے 4 کو مئی کے مہینے میں قتل کیا گیا اور ان واقعات کے لیے کسی کو بھی ذمہ دار نہیں ٹھہرایا گیا۔   
http://www.dw.de/%D9%BE%D8%A7%DA%A9%D8%B3%D8%AA%D8%A7%D9%86-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%D9%86%D8%B3%D8%A7%D9%86%DB%8C-%D8%AD%D9%82%D9%88%D9%82-%DA%A9%DB%8C-%D8%AE%D9%84%D8%A7%D9%81-%D9%88%D8%B1%D8%B2%DB%8C%D8%A7%DA%BA-%D8%AC%D8%A7%D8%B1%DB%8C/a-16569370

No comments:

Post a Comment