Tuesday, August 13, 2013

Baloch Community Germany protests in Berlin against Pakistani state terrorism on Independence Day of Balochistan

Datum12.08.13
برلن )پ ر(بی این ایم کی طرف سے جرمنی کے داراحکومت برلن میں بلوچستان کے آزادی کے دن 11 آگست کو ایک مظاہرہ
کیا گیا جس کی بلوچ کیونٹی جرمنی نے بھی حمایت کی۔ مظاہرے میں خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی۔ بی این ایم کی
طرف سے 11 ، اگست کے دن مظاہرے کا مقصد اقوام متحدہ ، یورپی یونین اور امریکہ کی توجہ بلوچستان کی
طرف مبذول کراناتھا مظاہرین نے پلے کارڈ اور ھینڈ بل کے ذریعے اپنی آواز مہذب اقوام کو پہنچانی کی کوشش
کی کہ پاکستانی فوج نے 27 مارچ 1948 کو بزور طاقت ایک آزاد بلوچ ریاست پر قبضہ کیا جس کی بلوچ عوام نے
پہلے دن سے مخالفت کی اور بلوچ عوام اس قبضے کے خلاف اور اپنی آزادی کے لیۓ جدوجہد کررے ہیں اپنے
قبضے کو قائم رکنے کیلۓ پاکستانی فوج کا بلوچستان میں خونی آپریشن جاری ہے جس میں ہزاروں بلوچ
شہید ہوچکے ہیں اسکے علاوہ سیکیورٹی فورسز کی طرف سے روزانہ سیاسی کارکنوں کو اغواہ اور شہید
کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک بیس ھزار سے زاہد سیاسی کارکن سیکیورٹی فورسز کے قید میں ھیں
مظاہرین نے اقوام متحدہ ، یورپی یونین اور امریکہ سے اپیل کی کہ وہ بلوچستان کی آزادی تحریک کی حمایت
کریں اور لاپتہ ہزاروں بلوچ سیاسی کارکنوں کی بازیابی کے لیۓ کردار ادا کریں
غفاربلوچ
آرگنائزر بی این ایم جرمنی
For more pictures of the event, pls loginhttps://www.facebook.com/photo.php?fbid=573267436068882&set=oa.552172018182981&type=3&theater

No comments:

Post a Comment