Friday, October 26, 2012

خضدار: صحافی کا دوسرا بیٹا بھی چل بسا


بلوچستان کے ضلع خضدار کے سینیئر صحافی اور پریس کلب کے صدر کا فائرنگ سے زخمی ہونے والا دوسرا بیٹا بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ہے۔  پریس کلب خضدار کے صدر ندیم گرگناڑی کے دو نوجوان بیٹوں 27 سالہ سراج ندیم اور 20 سالہ منظور ندیم پر جمعرات کو نامعلوم مسلح افراد نے خضدار شہر میں اس وقت حملہ کیا تھا جب وہ ایک کار میں عید گاہ روڈ سے گزر رہے تھے۔  فائرنگ سے سراج ندیم موقع پر ہلاک جبکہ منظور ندیم زخمی ہو گئے تھے۔   منظور ندیم خضدار میں ہی زیر علاج تھے کہ جمعہ کو زخموں کی تاب نہ لا کر ہلاک ہو گئے۔   
http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2012/10/121026_baloch_journalist_attack_zz.shtml

No comments:

Post a Comment