Tuesday, April 24, 2012

A comparison of Pakistan and Israel on the 64 Birthday of Israel


e
http://weeklypresspakistan.com/wp-content/uploads/2012/04/Israel-Birthday-64.jpgپاک سرزمین کو اس خطے میں قائم ہوئے جسے اللہ نے ہر قسم کے قدرتی وسائل سے مالامال کیا، چاروں موسم عنایت کیے، سمندر، صحرا، کوہسار، میدانی و پہاڑی علاقے اور سب سے بڑھ کر اعلیٰ ذہانت کے حامل لائق فائق شہری پیدا کیے، 64 برس گزر چکے ہیں لیکن بدقسمتی سے یہاں بے حس، لالچی، مال کے پجاری، اجرتی قاتل، معصوم بچوں اور بچیوں کی عصمت دری کرکے بعد ازاں قتل کرنے والے وحشی درندوں کا راج ہے۔ جہاں قابلیت کو نااہلی، شرافت کو بے وقوفی،ایمانداری کو دقیانوسیت سمجھا جاتا ہے، جہاں مذہب کے اعلیٰ زریں اصولوں پر عمل کرنے والے کی سزا قابلِ گردن زنی ہے اور قول و فعل میں تضاد رکھنا، ہر بات میں قران و حدیث کا حوالہ دے دے کر دوسروں کو امپریس کرنا قابلِ فخر کارنامے ہیں۔ کوئی مانے نہ مانے اسلام کے نام نہاد قلعے میں ضمیر فروشی، قلم فروشی اور جسم فروشی سکہ رائج الوقت ہیں اور کامیابی کی ضمانت ہیں۔ ایک طرف ایلیٹ کلاس کے انگلش میڈیم مغرب زدہ اسکول ہیں جہاں کم سن طلباء و طالبات کو شرمناک گرل فرینڈ بوائے فرینڈ کلچر اور شراب و کباب سے روشناس کراکر انہیں نفس کا پچاری بنایا جا رہا ہے اور دوسری طرف وہ ٹاٹ کے اردو میڈیم سکولوں، مدرسوں کے بچے ہیں جنہیں عملی زندگی سے یہ کہہ کر دور کیا جاتا ہے کہ یہ تو چند روزہ دنیا ہے، اللہ اللہ کرو، اگلی دنیا میں حوریں تمہارے انتظار میں بے قرار ہیں۔ بیرون ملک سے ملنے والی خیراتی امداد کی ایک بہتی گنگا ہے جس میں ہر خاص و عام غسل فرمانے کیلئے جی جان سے جتا ہوا ہے۔ بدقسمت پاکستانی عوام کا مذہب کے نام پر خون بہانے کیلئے ملائیت 

No comments:

Post a Comment