Wednesday, December 26, 2012

آواران میں جھڑپیں، تین ایف سی اہلکار ہلاک


پاکستان کے صوبے بلوچستان کے ضلع آواران میں فرنٹیئر کور نے بلوچ شدت پسندوں سے جھڑپوں میں تین اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جبکہ جوابی کارروائی میں متعدد شدت پسندوں کی ہلاکت کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔ ادھر کوئٹہ میں بلوچ تنظیموں نے ایف سی کے اس آپریشن کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ فرنٹیئر کور بلوچستان کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق چوبیس دسمبر کو مہی گاؤں کے نزدیک کالعدم تنظیم بلوچ لیبریشن فرنٹ کے شدت پسندوں کی خضدار سے مشکے جانے والے ایف سی کے قافلے پر فائرنگ سے دو اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔ دریں اثناء ایف سی کے اس آپریشن کے خلاف بدھ کو کوئٹہ میں احتجاج کیا گیا۔ اس احتجاج میں بلوچ ہیومن رائٹس تنظیم اور بلوچ ریپلکن سٹوڈنٹ فیڈریشن کے شرکاء نے حصہ لیا۔ مظاہرین نے دعویٰ کیا کہ ایف سی کے آپریشن میں اٹھارہ افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ دو سو مکانات نذرِ آتش کیے گئے ہیں۔  http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2012/12/121226_blouchistan_fcoperation_sh.shtml

No comments:

Post a Comment