Wednesday, January 30, 2013

بلوچستان: مختلف علاقوں سے آٹھ لاشیں برآمد


پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے حکام کا کہنا ہے کہ صوبے کے مختلف علاقوں سے بدھ کے روز آٹھ افرادکی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔  تشدد زدہ نعشوں میں سے چار ڈیرہ بگٹی، تین کوئٹہ اور ایک آواران سے برآمد ہوئی ہیں۔  ڈیرہ بگٹی میں لیویز فورس کے ذرائع نے بی بی سی کو بتایا چار افراد کی نعشیں پیر کوہ کے علاقے سے دوپہر ساڑھے بارہ بجے برآمد کی گئیں۔  چاروں افراد کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ہلا ک کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت نیک محمد، مزارخان، نورالدین اور سبزعلی کے نام سے ہوئی ہے۔  کو ئٹہ سے تین افراد کی ہاتھ پاؤں بندھی نعشیں مشرقی بائی پاس کے علاقے بھوسہ منڈی کے قریب پہاڑ کے دامن سے ملی تھیں۔  کوئٹہ انتظامیہ کے مطابق تینوں افراد کو گولیاں مارکر ہلاک کیا گیا تھا۔ لیویز فورس نے نعشوں کو شناخت کے لیے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا ہے۔  
http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2013/01/130130_balochistan_bodies_rh.shtml

No comments:

Post a Comment