پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر عملدرآمد کی حتمی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو کابینہ کے اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی جانب پائپ لائن بچھانے کے لیے ڈیڑھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے پر کام شروع کرنے کے لیے ایک چار رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ دوسری جانب صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے پاکستان کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن سمیت تمام بڑے منصوبے جلد مکمل کیے جائیں گے۔ انہوں نے یہ بات ایرانی وفد سے ملاقات میں کی جس کی قیادت عالمی امور کے بارے میں رہبر اعلیٰ کے سینئر مشیر علی اکبر ولایتی کررہے تھے۔ http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2013/01/130130_cabinet_oil_pipeline_rh.shtml
Wednesday, January 30, 2013
گوادر پورٹ کی ذمےداریاں چین کو دینے کی منظوری

Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment