پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی سے گذشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران پانچ بلوچ نوجوانوں کی لاشیں ملی ہیں جو بلوچستان کے مختلف علاقوں سے لاپتہ قرار دیے گئے تھے۔ اس سے پہلے کراچی سے بلوچ نوجوانوں کی گمشدگی کے کئی واقعات نظر آتے ہیں مگر لاشیں ملنے کا نیا رجحان سامنے آیا ہے۔ سرجانی کے علاقے سے پیر کو دو نوجوانوں کی لاشیں ملی ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ لاشیں نادرن بائی پاس کے سامنے پڑی ہوئی تھیں۔ ایس ایچ او سرجانی اعجاز راجپر نے بی بی سی کو بتایا کہ مقتولین کی جیب میں پرچی موجود تھی جن پر ان کے نام نعمت اللہ اور اختر رند تحریر تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں نوجوانوں کو گھلا گھونٹ کر ہلاک کیا گیا ہے۔
http://www.bbc.co.uk/urdu/sport/2013/02/130219_baloch_dead_bodies_rwa.shtml
http://www.bbc.co.uk/urdu/sport/2013/02/130219_baloch_dead_bodies_rwa.shtml
No comments:
Post a Comment